مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1717
تاریخ اجراء: 18ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/07جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا بائبل کو فالو کرنا منع ہے ،کیا ہم
مسلمان اس وقت بائبل کو فالو کر سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قرآن پا ک دیگر آسمانی کتابوں مثلاً تورات،زبور اور انجیل
کی تصدیق کرنے والی
کتاب ہے ، ایمان والوں کے لیے
قرآن پاک کو ہی فالو کرنے کا حکم
ارشادفرمایا گیا ،مسلمان کے
لیے لازم ہے کہ وہ قرآن پاک ہی کو فالو کرے ،قرآن پاک کے مقابلہ میں
کسی دوسری کتاب کو فالو کرنے
کی اجازت نہیں ،کیونکہ
جس طرح حضور صلی اللہ علیہ و سلم آخری نبی
ہیں،اسی طرح قرآن پاک بھی اللہ تعالی کی طرف سے
نازل کردہ آخری کتاب ہے جس نے بقیہ
آسمانی کتابوں کے بیشتر احکامات کو منسوخ کر دیا ،لہذا
قرآن پاک کو ہی فالو کیا جائے ،مزید یہ کہ قرآن پاک کے علاوہ دیگر آسمانی
کتابیں مثلاً تورات،زبور اور انجیل تحریف کا شکار ہو چکی
ہیں،ان میں بہت سی ایسی باتیں بھی شامل
کر دی گئی ہیں،جو اللہ تعالی کی طرف سے نازل کردہ
نہیں اور وہ واضح طور پر دینِ اسلام کے خلاف ہیں ۔اس وجہ
سے اب ان کتابوں کو پڑھنے یا ان کو
فالو کرنے کی اجازت نہیں ہے،کہ بغیر علم کے انہیں پڑھنے
سے گمراہیت، بلکہ کفر تک پہنچنے کا
اندیشہ ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟