مجیب:ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر:WAT-1108
تاریخ اجراء:26صفرالمظفر1444 ھ/23ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کچھ مسلم عورتیں شادی کے
بعد سر میں سندور لگاتی ہیں میرا سوال یہ ہے کہ
کیا یہ سندور لگانا درست ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسلما ن عورتوں کا سندور لگانا ناجائز و حرام ہے ۔صدر الشریعہ
مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں:"سندورلگانامثلہ میں داخل ہے اورحرام ہے
نیزاس کاجرم پانی بہنے سے
مانع ہوگا،جس سے غسل نہیں اترے گا۔ "(فتا وی
امجدیہ،جلد4،صفحہ60،مکتبہ رضویہ، کراچی)
فتاوی فقیہ ملت میں ہے"سندوریااس کی مثل
کوئی دوسرارنگ عورتوں کومانگ میں لگاناحرام ہے ۔"(فتا
وی فقیہ ملت،جلد2،صفحہ349،شبیر برادرز،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟