مجیب:ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر:WAT-1175
تاریخ اجراء:21ربیع الاول1444ھ/18اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا لوح محفوظ مخلوق ہے یا صفت الٰہی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
لوح محفوظ مخلوق ہے ۔چنانچہ حدیث مبارکہ میں حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ
تعالی عنہما سے مروی ہے کہ:"أن
الله تعالى خلق لوحا محفوظا من درة بيضاء، دفتاه ياقوتة حمراء، قلمه نور، وكتابه
نور، وعرضه ما بين السماء والأرض"ترجمہ: بے شک اللہ
تعالیٰ نے لوح محفوظ کو سفید موتی سے پیدا
کیا ہے ،اس کے دونوں پہلو سرخ یاقوت کے ہیں ،اس کا قلم نور ہے
اور اس کی لکھائی نور ہے اور اس کی چوڑائی اتنی ہے،
جتنی زمین و آسمان کے مابین ہے۔(حلیۃ
الاولیاء وطبقات الاصفیاء،جلد1،صفحہ325،مطبوعہ مصر)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟