مجیب: مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2306
تاریخ اجراء: 15جمادی الثانی1445
ھ/29دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
خودکشی
کرنا،گناہ کبیرہ ،حرام اورجہنم
میں لے جانے والاکام ہے۔تاہم اگر کوئی مسلمان خود کشی کو
حلال سمجھ کر نہ کرے، تو وہ دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوگا، کیونکہ
بندے کے گناہ جتنے بھی ہو،ں اگر وہ
اس دنیا سے ایمان کی حالت میں رخصت ہوگا، تووہ جنت
میں ضرورداخل ہوگا،ہاں جنت
میں کب جائے گاتواس کے متعلق کنفرم نہیں کہاجاسکتا، یا تو وہ پہلے اپنے گناہوں کی سزا پانے کے
لیے جہنم میں جائے گا اور سزا پانے کے بعد جنت میں جائے گا اوریہ بھی ممکن ہے کہ اللہ پاک محض
اپنے فضل و کرم سے ،اس کے گناہوں کومعاف فرماکر ابتدا ءًہی(جہنم میں
داخل کیے بغیرہی ) اسے جنت میں داخل فرمادے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟