Kya Kafir Hamesha Hamesha Ke Liye Jahannam Mein Rahen Gai ?

کیا کافر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہے گا؟

مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2878

تاریخ اجراء: 08محرم الحرام1446 ھ/15جولائی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیاکوئی کافر کبھی جہنم سے نہیں نکلے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں!کافر جہنم میں ہمیشہ رہیں گے،اس سے کبھی  نہیں نکلیں گے۔

   قرآن پاک میں ارشادخداوندی ہے:( وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ)ترجمہ کنزالایمان: اور وہ جو کفر کریں اور میری آیتیں جھٹلائیں گے وہ دوزخ والے ہیں ان کو ہمیشہ اس میں رہنا۔(سورۃ البقرۃ،پ01،آیت39)

   مزیدارشادخداوندی ہے :( وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَوْلِیٰٓـٴُـھُمُ الطَّاغُوْتُۙ- یُخْرِجُوْنَهُمْ مِّنَ النُّوْرِ اِلَى الظُّلُمٰتِؕ-اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ) ترجمہ کنزالایمان: اور کافروں کے حمایتی شیطان ہیں وہ انہیں نور سے اندھیریوں کی طرف نکالتے ہیں یہی لوگ دوزخ والے ہیں انہیں ہمیشہ اس میں رہنا۔(سورۃ البقرۃ، پ03،آیت257)

   مزیدارشادخداوندی ہے :( اِنَّ  الَّذِیْنَ  كَفَرُوْا  لَنْ  تُغْنِیَ  عَنْهُمْ  اَمْوَالُهُمْ  وَ  لَاۤ  اَوْلَادُهُمْ  مِّنَ  اللّٰهِ  شَیْــٴًـاؕ-وَ  اُولٰٓىٕكَ  اَصْحٰبُ  النَّارِۚ-هُمْ  فِیْهَا  خٰلِدُوْنَ)ترجمہ کنزالایمان:وہ جو کافر ہوئے ان کے مال اور اولاد ان کو اللہ سے کچھ نہ بچائیں گے اور وہ جہنمی ہیں اُن کو ہمیشہ اس میں رہنا۔(سورۃ آل عمران،پ04،آیت116)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم