مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3132
تاریخ اجراء:21ربیع الثانی1446ھ/25اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا جنات کو بھی موت آتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں !جنات بھی مخلوق ہیں اور ساری مخلوقات کی طرح جنات کو بھی موت آتی ہےاور جنات کے مرنے کا ذکر حدیث شریف میں بھی ہے ۔
چنانچہ صحیح بخاری میں ہے : ” عن ابن عباس: أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يقول : أعوذ بعزتك، الذي لا إله إلا أنت ، الذي لا يموت، والجن والإنس يموتون“ ترجمہ : حضرت عبد اللہ ابنِ عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کہتے تھے : اے اللہ ، میں تیری عزت کی پناہ لیتا ہوں،تُو وہ ہے جس کے سِوا کوئی معبود نہیں، تُو وہ ہے جسے موت نہیں آئے گی اور جن و انسان سب مرجائیں گے ۔(صحیح البخاری ، ج9 ، ص117 ، حدیث7383 ، دار طوق النجاة ، مصر)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟