مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-454
تاریخ اجراء:01 صفرالمظفر1444ھ/29اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جنت میں مردوں کو اللہ پاک کا دیدار
ہوگا، توکیا عورتوں کو بھی اللہ پاک دیدار ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جنت میں عورتوں کو بھی اللہ تعالیٰ
کادیدارہوگا۔جیساکہ حکیمُ الامت مفتی احمد یار
خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : حق یہ ہے کہ جنت میں
ہر مؤمن کو دیدارِ الٰہی ہوا کرے گا مرد ہوں یا جنتی
عورتیں۔ عورتوں کے متعلق اختلاف ہے مگر حق یہ ہی ہے کہ
انہیں بھی دیدار ہوگا۔“(مرآۃ المناجیح
،جلد7،صفحہ417، نعیمی کتب خانہ گجرات)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟