مجیب: مولانا محمد علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2416
تاریخ اجراء: 18رجب المرجب1445 ھ/30جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا حضرت عیسی
علیہ الصلوۃ و السلام اور حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ ایک
ہی ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضرت
سیدنا عیسی علی نبینا وعلیہ الصلوۃ
والسلام اور حضرت سیدنا امام مہدی رضی اللہ عنہ دونوں الگ
ہستیاں ہیں، حضرت عیسی علیہ السلام اللہ کے
نبی ہیں اور حضرت امام مہدی
رضی اللہ عنہ،اللہ تعالی کے ولی ہوں گے ،جو حضرت
سیدتنا فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کی اولاد میں سے
ہوں گے۔قربِ قیامت میں پہلے امام مہدی رضی اللہ عنہ
کا ظہور ہو گا، پھر حضرت عیسی علیہ السلام کا آسمان سے نزول ہو
گا اور وہ دجال کے فتنے کو ختم فرمائیں گے۔
تہذیب
التہذیب میں ہے:’’وقد تواترت الأخبار
واستفاضت بكثرة رواها عن المصطفى صلى الله عليه وسلم في المهدي وأنه من أهل بيته
وأنه يملك سبع سنين ويملأ الأرض عدلا وأن عيسى صلى الله عليه وسلم يخرج فيساعده
على قتل الدجال وأنه يؤم هذه الأمة وعيسى خلفه ‘‘
ترجمہ: حضرت امام مہدی رضی
اللہ عنہ کے بارے میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے بکثرت
روایات منقول ہیں کہ وہ اہلِ بیت میں سے ہوں گے اور 7
سال تک حکومت فرمائیں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے
اور حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول ہو گا، پس آپ دجال کو قتل
فرمائیں گے اور حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ اس امت کی
امامت کریں گے اور حضرت عیسی علیہ السلام (کو ترجیح
دی جانے کے باوجود انکار کرتےہوئے آپ علیہ السلام خود) امام
مہدی رضی اللہ عنہ کےپیچھے نماز ادا فرمائیں گے۔(تہذیب
التہذیب، جلد 9، صفحہ144، مطبعة دائرة
المعارف النظامية، الهند)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟