مجیب: ابو مصطفی
محمد کفیل رضا مدنی
فتوی نمبر:Web-776
تاریخ اجراء:26ربیع الثانی1444 ھ /22نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حضرت آدم علیہ السلام نبی اور رسول تھے ۔چنانچہ
حضرت ابی ذر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم سے سوال کیا :’’يا رسول الله
أرأيت آدم أنبي كان؟ قال نعم كان نبيا رسولا۔۔مختصرایعنی: کیا
حضرت آدم علیہ السلام نبی تھے؟تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا :’’ ہاں! وہ نبی اور رسول تھے۔‘‘(جامع الاحادیث، مسند احمد،وغیرہ، معجم
الاوسط جلد4،صفحہ300،مطبوعہ دارالحرمین، قاہرہ)
حضرت نوح علیہ السلام دنیا میں چوتھے نبی اور پہلے رسول ہیں
جو كفار كی طرف بھیجے گئے۔ آپ کا نام یشکراور لقب
نوح ہے کیونکہ آپ خوفِ الٰہی سے نوحہ و گریہ بہت
کرتے تھے۔ آپ آدمِ ثانی کہلاتے ہیں کیونکہ
طوفانِ نوح کے بعد آپ ہی سے نسلِ انسانی چلی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟