Kya Allah Pak Mushrik Ki Maghfirat Karne Par Qadir Hai ?

کیا اللہ پاک مشرک کی مغفرت کرنے پر قادر ہے ؟

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-1500

تاریخ اجراء: 22شعبان المعظم1445 ھ/04مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا الله اپنے فضل اور کرم سے کسی بےایمان جہنمی مشرک کو جہنّم سے نکال کر جنّت میں بھیجنے کی قُدرت رکھتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اللہ کریم جہنمی مشرک کو معاف کرنے اور جنت میں بھیجنے پرضرور  قادر ہے، لیکن اس چیز کا وقوع نہیں ہوگا ۔ کیونکہ  اللہ نے قرآن پاک میں واضح فیصلہ فرمادیا ہے کہ وہ مشرک کی مغفرت  نہیں فرمائے گا۔

   فتاوی فیض الرسول میں ہے:”بے شک مغفرتِ مشرکین تحت قدرت باری تعالی ہے،  شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول الدین میں ہے:اتفقت الامۃ ان اللہ تعالی لایغفر عن الکفر قطعاًوان جاز عقلاً لیکن ان کی مغفرت کا وقوع محال ہے،لقولہ تعالی:ان اللہ لایغفر ان یشرک بہ، حاصل یہ ہے کہ مغفرت مشرکین عقلاً ممکن بالذات اور محال بالغیر ہے۔“(فتاوی فیض ا لرسول، جلد1، صفحہ 2، شبیر برادرز، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم