مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1219
تاریخ اجراء: 14جمادی الاول1445 ھ/29نومبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نبی و رسول سب کے سب بشراور مردہوئے ہیں،
کوئی جن یاعورت نبی نہیں۔
اللہ پاک قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:”وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ
اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ مِّنْ اَهْلِ
الْقُرٰى ؕ “ ترجمۂ کنز
الایمان:اور ہم نے تم سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب مرد ہی تھے
جنہیں ہم وحی کرتے اور سب شہر کے ساکن تھے۔(سورۂ یوسف، آیت
109)
تفسیر قرطبی ، خازن اوراحکام القرآن للجصاص
میں ہے:والنظم للآخر:”قال الحسن لم يبعث الله نبيا من أهل البادية قط ولا
من الجن ولا من النساء “یعنی حضرت حسن نے فرمایا:اللہ پاک نے کبھی بھی
دیہات میں رہنے والوں میں سے کوئی نبی نہیں
بھیجا نہ ہی جنات سے اور نہ ہی عورتوں سے کوئی نبی
مبعوث کیا۔(احکام
القرآن للجصاص،الجزء الرابع،صفحہ 396،مطبوعہ:بیروت)
بہارِ شریعت میں ہے:”انبیا سب بشر تھے
اور مرد، نہ کوئی جن نبی ہوا
نہ عورت۔“(بہارِ
شریعت، جلد 1،صفحہ 28، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟