مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2549
تاریخ اجراء: 29شعبان المعظم1445 ھ/11مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ جانوروں کی
روح کون قبض کرتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تمام مخلوقات کی روحیں ملک
الموت حضرت عزرائیل عَلَيْهِ السَّلَام قبض فرماتے ہیں لہذا جانوروں کی
روح بھی ملک الموت
حضرت عزرائیل عَلَيْهِ
السَّلَام ہی قبض
فرماتے ہیں۔
چنانچہ علامہ ابن حجر ہیتمی رحمۃ اللہ علیہ اپنی
کتاب ”فتاویٰ حدیثیہ “ میں فرماتے ہیں: ” الذي دلت عليه الأحاديث أن ملك الموت
يقبض جميع أنواع الحيوانات من بني آدم وغيرهم من ذلك قوله مخاطباً لنبينا صلى الله
عليه وسلم: "والله يا محمد! لو أني أردت أقبض روح بعوضة ما قدرت على ذلك حتى يكون
الله هو الآمر بقبضها" قال القرطبي : وفي هذا الخبر ما يدل على أن ملك الموت
هو الموكل بقبض كل ذي روح “ترجمہ :جو احادیث مبارکہ اس بات پر دلالت کرتی
ہیں کہ تمام حیوانات چاہے وہ بنی آدم ہوں یا دوسرے،ان سب کی
ارواح ملک الموت عَلَيْهِ السَّلام ہی قبض فرماتے ہیں،ان
میں سے ایک روایت یہ ہے کہ ایک مرتبہ ملک الموت عَلَيْهِ السَّلَام نے نبی
پاک صلى اللهُ
عَلَيْهِ وَالِهِ وَسلم سے عرض کی:اے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم ،اللہ کی قسم ” میں اللہ پاک کے حکم کے بغیر ایک
مچھر کی روح بھی اپنی مرضی سے قبض نہیں کرتا۔
"امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں: ”
اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر ذی روح (یعنی
جاندار) کی روح ملک ا"لموت علیہ السلام ہی قبض کرتے ہیں۔(فتاوی حدیثیہ ،مطلب :ھل ملک الموت
یقبض ۔۔۔،ص05،دار المعرفۃ ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟