مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1262
تاریخ اجراء: 19ربیع الثانی 1444 ھ/15نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جنت
کے چار دریاؤں کے نام کیا ہیں ؟ میرا سوال جنت کی نہروں
کےمتعلق نہیں ہے بلکہ جنت کےدریاؤں کے متعلق ہے کہ جنت کے چار دریاؤں
کے نام کیاہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جنت میں چار دریا
ہیں۔ پانی ،شراب ،شہد اور دودھ کے ۔انہی چار دریاؤں سے
نہریں نکل کرہرایک کے مکان میں جاری ہیں ۔
سنن ترمذی میں ہے” عن
حكيم بن معاوية، عن أبيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «إن في الجنة بحر
الماء وبحر العسل وبحر اللبن وبحر الخمر، ثم تشقق الأنهار بعد“ترجمہ: حضرت حکیم بن معاویہ رضی اللہ تعالی
عنہما،اپنے والد سے اوروہ نبی کریم صلی اللہ تعالی
علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتےہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا: جنت میں پانی کا دریا ہے اور شہد کا
دریا ہے اور دودھ کا دریا ہے اور شراب کا دریا ہے ،پھر ان سے
آگے نہریں نکلتی ہیں “(سنن
الترمذی،ابواب صفۃ الجنۃ،ج 4،ص 699، مطبعہ حلبی)
مفتی امجد علی الرحمہ نے بہارشریعت میں
جنت کے دریاؤوں کے متعلق
فرمایا:”جنت میں چار دریا ہیں، ایک پانی کا،
دوسرا دودھ کا، تیسرا شہد کا، چوتھا شراب کا، پھر اِن سے نہریں نکل کر
ہر ایک کے مکان میں جاری ہیں۔ “(بہارشریعت، ج01،حصہ01،ص155،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟