مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2524
تاریخ اجراء: 22شعبان المعظم1445 ھ/04مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جنت
میں ہم جب چاہیں اللہ کا دیدار کرسکیں گے یا نہیں
؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جنتیوں کو
اللہ رب العزت کا دیدار حسب مراتب ہوا کرے گا،عام جنتیوں کو ہفتہ میں
ایک باردیدارالہی نصیب ہوگا،جبکہ جوسب سے زیادہ
معززہوں گے ،ان کوصبح وشام دیدارالہی نصیب ہوگا۔
سنن ترمذی میں
ہے:” وأكرمهم على الله من ينظر إلى وجهه غدوة وعشية“ترجمہ:اللہ کے
ہاں سب سے زیادہ عزت والا وہ شخص ہوگا جو صبح شام اس کی ذات کے نظارے
کرے۔(سنن ترمذی،ج04،ص 688، رقم: 2553، مطبوعہ مصر)
فتح الباری میں
ہے:” أن أعلى أهل الجنة منزلة من ينظر في وجه الله عز وجل مرتين بكرة وعشياً ،
وعموم أهل الجنة يرونه في كل جمعة “ترجمہ:اعلی قدر و
منزلت کے حامل جنتی دن میں دو مرتبہ یعنی صبح شام اللہ کا
دیدار کریں گےاور عام جنتی
ہر جمعہ اللہ کا دیدار کیا کریں گے۔(فتح الباری،ج03،ص137،مطبوعہ
سعودیہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟