مجیب: ابو الحسن جمیل احمد
غوری عطاری
فتوی نمبر:Web-933
تاریخ اجراء:26شوال المکرم1444 ھ/17مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تمام چیزوں کو اللہ پاک نے اپنی قدرت سے
پیدا فرمایا کہ وہ کسی
مٹیریل کا محتاج نہیں اور سب کچھ اسی کا بنایا
ہوا ہے۔وہ بغیر مٹیریل کے بھی بنا سکتا ہے اور چاہے تو میٹریل کو اپنے حکمِ کُن سے پیدا فرما دے۔وہ فرماتا ہے:’’ہو جا ‘‘ تو
فوراً ہو جاتا ہے۔
خالقِ ارض وسما جل جلالہ قرآن پاک
میں ارشاد فرماتا ہے:” اِنَّمَاۤ اَمْرُہٗۤ اِذَاۤ
اَرَادَ شَیْـًٔا اَنْ یَّقُوۡلَ لَہٗ کُنْ
فَیَکُوۡنُ “ترجمۂ کنز الایمان:اس کا کام تو یہی
ہے کہ جب کسی چیز کو چاہے تو اس سے فرمائے ہو جا وہ فوراً
ہوجاتی ہے۔(القرآن،
سورۂ یس، آیت 82)
تفسیر صراط الجنان میں اس آیت کے تحت
ہے:’’یعنی اللہ تعالیٰ کی شان تویہ ہے کہ وہ
جب کسی چیز کو پیدا کرنے کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے فرماتا ہے:’’ہو
جا‘‘ تو وہ ہوجاتی ہے یعنی مخلوقات کا وجود اس کے حکم کے تابع
ہے اور جب خدا کسی چیز کو وجود میں آنے کاحکم فرماتا ہے تو اسے لوگوں کی طرح مختلف اَشیاء کی حاجت
نہیں ہوتی بلکہ خدا کے حکم پر
ہر چیز امر ِالٰہی کے مطابق وجود میں آجاتی ہے ۔‘‘ (صراط الجنان، جلد
8،صفحہ 284، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟