مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1480
تاریخ اجراء: 09شعبان المعظم1445 ھ/20فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر ایک عورت دوسری عورت سے کہے کہ تمہیں تو اس
گھر میں پیدا نہیں ہونا چاہیے تھا، اللہ نے بھول کر اس
گھر میں پیدا کردیا ہے، تو اس کے لیے کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اللہ پاک بھول اور غلطی سے پاک ہے اس کے لئے بھولنے
کے الفاظ استعمال کرنا رب کریم عزوجل
کی شان میں سخت گستاخی اور کفر ہے ایسا کہنے والی
عورت فوراً سے پہلے اپنے اس جملہ سے توبہ اور تجدید ایمان کرے اور شادی
شدہ ہے، تو تجدید نکاح بھی
لازم ہے ۔
اسی
طرح کے ایک سوال کے جواب میں مفتی شریف الحق امجدی
رحمہ ا للہ فرماتے ہیں ” بھول جانے کی نسبت اللہ عزوجل کی طرف
کرنا کفر ہےکہ اس کو جہل لازم ہےاور غفلت بھی، اللہ عزوجل اس سے منزہ
ہے۔“(فتاوی شارح بخاری، جلد1، صفحہ245،
مطبوعہ:ھند)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟