In Sha Allah Badla Loonga Kehne Ka Hukum

” ان شاء اللہ بدلہ لوں گا “ کہنے کا حکم

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1346

تاریخ اجراء: 27جمادی الثانی1445 ھ/10جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرے بھائی نے میرے جوتے پر پاؤں رکھ کر گندا کر دیا تو میں نے کہا ان شاء اللہ بدلہ لوں گا۔توکیا یہ کفر ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جو آپ نے کہا وہ کفر نہیں ہے البتہ اسلام ہمیں معاف کرنے کا سبق دیتا ہے اگر کسی نے ہمارے ساتھ غلط کیا یا جانے انجانے میں مذاق وغیرہ میں تکلیف پہنچا دی تو جہاں تک ممکن ہو سکے معاف کر دیں اللہ پاک اس کی جزائے خیر عطا فرمائے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم