Hazrat Imam Mehdi Ka Zahoor Kab Hoga Aur Kis Tarah Ummat Ki Rehnumai Karege?

حضرت امام مہدی کا ظہور کب ہو گااور کس طرح امت کی رہنمائی کریں گے؟

مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر:WAT-1119

تاریخ اجراء:01ربیع الاول1444ھ/28ستمبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   امام مہدی کا ظہور کب ہو گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   امام مہدی رضی اللہ عنہ کے ظہور کے بارے میں علامات تو مذکور ہیں، مگر وقتِ ظہور کی صراحت نہیں۔ اور ان کی تشریف آوری کا اجمالی واقعہ بہارشریعت میں یوں درج ہے کہ:

   " دنیا میں جب سب جگہ کفر کا تسلط ہوگا ،اس وقت تمام ابدال بلکہ تمام اولیاء سب جگہ سے سمٹ کر حرمین شریفین کو ہجرت کر جائیں گے، صرف وہیں اسلام ہو گا اور ساری زمین کفرستان ہو جائے گی۔ رمضان شریف کا مہینہ ہوگا، ابدال طوافِ کعبہ میں مصروف ہوں گے اور حضرت امام مہدی بھی وہاں ہوں گے، اولیاء اُنھیں پہچانیں گے، اُن سے درخواستِ بیعت کریں گے، وہ انکار کریں گے۔کہ اچانک غیب سے ایک آواز آئے گی:"ھٰذَا خَلِیْفَۃُ اللہِ الْمَھْدِيُّ فَاسْمَعُوْا لَـہٗ وَأَطِیْعُوْہُ "یعنی یہ اللہ عزوجل کا خلیفہ مہدی ہے، اس کی بات سُنو اور اس کا حکم مانو۔ تو تمام لوگ اُن کے دست مبارک پر بیعت کریں گے۔ وہاں سے سب کو اپنے ہمراہ لے کر ملکِ شام کو تشریف لے جائیں گے۔"(بہارشریعت،ج01،حصہ01،ص124،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم