مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر:WAT-34
تاریخ اجراء:23محرم الحرام1443ھ/01ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حضرت لوط علیہ السلام
کی ایک زوجہ کافرہ تھی، تو پھر یہ نعرہ لگانا کیسا
کہ ہرزوجۂ نبی جنتی
جنتی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضرت لوط علیہ السلام
کی بیوی کے متعلق قرآن نے واضح طور پر فرمایا کہ
وہ جہنمی تھی، لیکن عرض یہ ہے کہ اس کی وجہ سے اس
نعرے” ہرزوجۂ نبی جنتی جنتی “ پر کوئی اعتراض
نہیں ہو سکتا ، کیونکہ یہاں
ہر نبی کی زوجہ کو جنتی نہیں کہا گیا، بلکہ
نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہر ہر زوجہ کو
جنتی قرار دیا گیا ہےاور بلاشبہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی
تمام ازواجِ مطہرات" رضی اللہ تعالی عنہن" جنتی
ہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟