Har Zoja e Nabi Janati Janati Nara Lagana Kaisa?

ہر زوجہ نبی جنتی جنتی نعرہ لگانا کیسا؟

مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر:WAT-34

تاریخ اجراء:23محرم الحرام1443ھ/01ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   حضرت لوط علیہ السلام کی ایک زوجہ کافرہ تھی، تو پھر یہ نعرہ لگانا کیسا کہ  ہرزوجۂ نبی جنتی جنتی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی کے متعلق قرآن نے واضح طور پر فرمایا کہ وہ جہنمی تھی، لیکن عرض یہ ہے کہ اس کی وجہ سے اس نعرے” ہرزوجۂ نبی جنتی جنتی “ پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ، کیونکہ یہاں  ہر نبی کی زوجہ کو جنتی نہیں کہا گیا، بلکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہر ہر زوجہ کو جنتی قرار دیا گیا ہےاور بلاشبہ نبی  پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تمام ازواجِ مطہرات" رضی اللہ تعالی عنہن" جنتی ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم