مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-73
تاریخ اجراء:21رجب المرجب1442ھ/06 مارچ2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان
شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا ہمزاد
جہنمی ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جب انسان پیدا
ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ایک شیطان
پیدا ہوتا ہے جسے ہمزاد کہتے ہیں،سوائے
ایک ہمزاد کے بقیہ
ہمزاد اور ابلیس سب
کے سب جہنمی ہیں البتہ
وہ ہمزاد جو اللہ پاک
کے آخری نبی
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ
میں حاضر تھا وہ حضورِ اقدس
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت کی برکت سے مسلمان ہو
گیا تھا،وہ جہنمی
نہیں۔
حدیثِ پاک میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم فرماتے ہیں:’’فضلت علی الانبیاء بخصلتین کان شیطانی کافرا فاعاننی ﷲ علیہ حتی اسلم۔‘‘ دوسرے انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ
والسلام پر دو باتوں میں مجھے
فضیلت دی
گئی، ایک یہ کہ میرا شیطان کافر تھا اللہ نے مجھے اس پر مدد دی یہاں تک کہ وہ مسلمان ہوگیا۔‘‘((کشف الاستار عن زوائد
البزار حدیث 2438، موسسۃ الرسالہ بیروت 3/146)) ((مجمع الزوائد البزار
باب عصمتہ صلی اللہ تعالٰی
علیہ وسلم عن القرین 8/ 225 وباب
منہ خصائص 8/269))
شیخِ طریقت،امیرِ
اہلسنت مدظلہ العالی اپنی کتاب’’کفریہ کلمات کے بارے
میں سوال جواب‘‘میں تحریر
فرماتے ہیں:’’میرے آقا اعلیٰ
حضرت، امامِ اہلسنت،مولانا شاہ امام احمد رضا خان
علیہ رحمۃ الرحمن فتاوٰی رضویہ
جلد21 صفحہ 216تا217 پر فرماتے ہیں:’’ہمزاد از قسم شیاطین ہے،وہ شیطان کہ ہر وقت آدمی کے ساتھ رہتا ہے وہ
مطلقاً کافرملعونِ اَبَدی
ہے سوا اُس کے جو حضورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ
وسلم کی بارگاہ میں حاضر تھا وہ برکتِ صحبتِ اقدس سے مسلمان ہو گیا۔صحیح
مسلم میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ
تعالیٰ عنہ سے ہے،رسول
اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:’’لوگو!تم میں کوئی شخص نہیں کہ جس کے ساتھ ہمزاد جن اور ہمزاد فرشتہ نہ ہو۔لوگوں نے عرض
کی اے اللہ تعالیٰ کے
رسول!(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)کیا آپ کے ساتھ بھی ہے؟ارشاد فرمایا کہ ہاں !میرے ساتھ بھی ہے
لیکن اللہ تعالیٰ نے میری
مدد فرمائی کہ وہ(ہمزاد شیطان)مسلمان
ہو گیا ،لہٰذا وہ مجھے
سوائے بھلائی کے کچھ
نہیں کہتا۔‘‘(صحیح
مسلم، ص 1512، حدیث 2814)(کفریہ
کلمات کےبارےمیں سوال
جواب،صفحہ324،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟