مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1658
تاریخ اجراء:21شوال المکرم1445 ھ/30اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فرشتے اور جنات کے متعلق ہمارا کیا عقیدہ
ہونا چاہیے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فرشتے
اجسامِ نوری ہیں، اﷲ تعالیٰ نے اُن کو یہ
طاقت دی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں، کبھی وہ انسان
کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں اور کبھی دوسری شکل
میں۔ و ہ و ہی کرتے
ہیں جو حکمِ الٰہی ہے، خدا کے حکم کے خلاف کچھ نہیں کرتے،
نہ قصداً، نہ سہواً، نہ خطاً، وہ اﷲ (عزوجل) کے معصوم بندے ہیں، ہر
قسم کے صغائر و کبائر سے پاک ہیں۔
جنات آگ سے پیدا کیے گئے
ہیں۔ اِن میں بھی بعض کو یہ طاقت دی
گئی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں ، اِن کی عمریں
بہت طویل ہوتی ہیں،اِن کے شریروں کو شیطان کہتے
ہیں، یہ سب انسان کی طرح ذی عقل اور ارواح و اجسام والے
ہیں،اِن میں توالد و تناسل ہوتا ہے، کھاتے، پیتے، جیتے،
مرتے ہیں۔ اِن کے وجود کا
انکار یا بدی کی قوت کا نا م جن یا شیطان رکھنا کفر
ہے۔(ماخوذ از بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:90تا
97،مکتبۃ المدینہ،کراچی )
مزید
تفصیل کے لیے بہار شریعت ،حصہ اول کا مطالعہ کریں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟