مجیب: ابو الحسن جمیل احمد
غوری عطاری
فتوی نمبر:Web-920
تاریخ اجراء: 19شوال المکرم 1444
ھ/10مئ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
احتیاطاً بار
بار توبہ و تجدیدِ ایمان کرنے میں حرج نہیں مگر اپنے آپ کو مسلمان ہی سمجھے،اصلِ ایمان میں یعنی اپنے مسلمان ہونےمیں شک نہ کرے۔
حدیثِ
پاک میں ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشادفرماتےہیں:” جددوا ایمانکم اکثروا من
قول لا الٰہ الا ﷲ‘‘ اپنے ایمان کی تجدید کرلیاکرو، لا الٰہ الا ﷲ کی کثرت کیاکرو۔“(مسند احمد بن حنبل،مسند ابی
ھریرۃ،جلد2، صفحہ359، دار الفکر بیروت)
امیر اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار
قادری دامت برکاتہم العالیہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب
میں ارشاد فرماتے ہیں:”جی ہاں! دن میں چاہیں تو 112
بار (توبہ و تجدیدِ ایمان)کر لیجئے ۔ مدنی مشورہ ہے
روزانہ کم از کم ایک بار مثلاً سونے سے قبل (یا جب چاہیں)احتیاطی توبہ
و تجدیدِ ایمان کر لیجئے۔ “(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال
جواب،صفحہ 627، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟