Allah Pak Ko Aashiq Kehna Kaisa Hai ?

اللہ تعالی کو عاشق کہنا کیسا ہے ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1538

تاریخ اجراء: 10رمضان المبارک1444 ھ/01اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اللہ تعالی کو عاشق کہنا کیساہے  ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اللہ عزوجل  کے لیے عاشق کا لفظ بولنا ،ناجائز ہے  کیونکہ عاشق حقیقت میں اس کو کہا جاتا ہے جو محبوب کی محبت میں اتنا شدید گرفتار ہوجائے کہ جنون پیدا ہو جائے اور یہ معنی اللہ تعالیٰ کے حق میں یقینی طور پر محال (ناممکن) ہے اور اللہ تعالی کے لیے ایسے الفاظ کا استعمال کرنا جن کا معنی اللہ تعالی کے لیے ناممکن ہو وہ ممنوع ہوتا ہے البتہ ایسے الفاظ جن کا ذکر قرآن و حدیث میں آیا ہو ان کو اللہ تعالیٰ کے لیے استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم