مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1371
تاریخ اجراء: 05رجب المرجب1445 ھ/17جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اللہ تعالیٰ
کے لیے (Planning)
کا لفظ استعمال کرنا کیسا ہے ؟ اگر کوئی کہے کہ اللہ تعالیٰ
نے بہترین planningکی ہوگی یا
وہ کہے کہ اللہ نے بہترین planningکی، تو کیا حکم ہوگا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
Planning کا معنی ہے ’’منصوبہ
بندی،تدبیر‘‘ ،یہ لفظ اللہ تعالی کے لیے استعمال
کرنا، جائز ہے ۔مگر یاد رہے کہ ہماری تدبیر اور اللہ
تعالیٰ کی تدبیر میں فرق ہے ہماری
تدبیر سوچ بچار کے بعد ہوتی ہے ،نفع نقصان کو سامنے رکھتےہیں
،اور اسی طرح کی بے شمار چیزیں سوچ کر ہم پلاننگ
کرتےہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کی تدبیر ان سب
چیزوں سے پاک ہے کیونکہ اسے سوچنے کی حاجت نہیں اس کا ہر ہر فیصلہ درست
ہے اور اس میں کسی طرح
کی کوئی کمی نہیں ہوسکتی لہٰذا
ایسے الفاظ استعمال نہ کرنا بہتر ہے
جو ہمارے لئے استعمال ہوتے ہیں اور اگر معاذاللہ یہ معنی ہو کہ وہ بھی سوچ کر
تدبیر کرتا ہے تو یہ کفر ہو گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟