Allah Pak Ke Liye Planning Ka Lafz Istemal Karna

اللہ پاک کے لئے پلاننگ کا لفظ استعمال کرنا

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1371

تاریخ اجراء: 05رجب المرجب1445 ھ/17جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اللہ تعالیٰ کے لیے (Planning) کا لفظ استعمال کرنا کیسا ہے ؟ اگر کوئی کہے کہ اللہ تعالیٰ نے بہترین planningکی ہوگی یا وہ کہے کہ اللہ نے بہترین planningکی، تو کیا حکم ہوگا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   Planning  کا معنی ہے ’’منصوبہ بندی،تدبیر‘‘ ،یہ لفظ اللہ تعالی کے لیے استعمال کرنا، جائز ہے ۔مگر یاد رہے کہ ہماری تدبیر اور اللہ تعالیٰ کی تدبیر میں فرق ہے ہماری تدبیر سوچ بچار کے بعد ہوتی ہے ،نفع نقصان کو سامنے رکھتےہیں ،اور اسی طرح کی بے شمار چیزیں سوچ کر ہم پلاننگ کرتےہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کی تدبیر ان سب چیزوں سے پاک ہے  کیونکہ  اسے سوچنے کی حاجت نہیں  اس کا ہر ہر فیصلہ  درست  ہے  اور اس میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں ہوسکتی  لہٰذا  ایسے الفاظ استعمال نہ کرنا بہتر ہے  جو ہمارے لئے استعمال ہوتے ہیں اور اگر معاذاللہ  یہ معنی ہو کہ وہ بھی سوچ کر تدبیر کرتا ہے تو یہ کفر ہو گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم