مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-888
تاریخ اجراء: 10ذیقعدۃالحرام1443
ھ/10جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
یہ جملہ کہنا کیسا کہ زبان دے کر اللہ بھی
پچھتاتا ہو گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سوال
میں ذکر کیا گیا جملہ صریح کفریہ جملہ ہے ۔ ایسا
کہنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ کہنا والا مسلمان تھا تو اب مرتد ہو گیا
،شادی شدہ تھاتواس کا نکاح ٹوٹ گیا ، اس پر لازم ہے کہ تجدید
ایمان کرے اوربیوی کورکھناچاہے تو تجدید نکاح بھی
کرے۔
کفریہ
کلمات کے بارے میں سوال جواب،کتاب میں ہے”فلاں کی حرکتوں سے اللہ
عزوجل بھی پریشان ہے یا فلاں کو پیدا کر کے اللہ تعالی
بھی پچھتا رہا ہے،یہ دونوں صریح کفریات ہیں۔(کفریہ
کلمات کے بارے میں سوال جواب،ص 132،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟