مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2014
تاریخ اجراء: 06ربیع الاول1445 ھ/23ستمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ اللہ تعالی کو
بھی موت آنی ہے یا اللہ تعالی کے لیے موت ممکن
مانے وہ
شخص کافر ہے اس پر توبہ و تجدید
ایمان ضروری ہے اگر شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح بھی
کرے،کیونکہ اس میں قرآن پاک کاانکارہے کہ قرآن پاک میں واضح
طورپرارشاد خداوندی ہے:( كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍۚۖ(۲۶) وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو
الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِۚ(۲۷))ترجمہ: زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے اور
باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا۔(سورہ رحمن،پ27،آیت 26،27)
ایک
دوسرے مقام پرارشادخداوندی ہے :( كُلُّ شَیْءٍ
هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗ ؕ)ترجمہ: ہر چیز
فانی(فناہونے والی) ہے سوا اس کی ذات کے۔(سورۃ القصص،پ20،آیت88)
المعتقد
المنتقد میں ہے”ما یجب لہ تعالی
۔۔۔من انہ باق ،لیس لوجودہ آخر ،ای یستحیل
ان یلحقہ عدم وھو معنی کونہ ابدیا“ ترجمہ : وہ امور جو اللہ تعالی کے لئے واجب ہیں،ان
میں سے ایک ہے کہ اللہ تعالی باقی ہے، اس کے وجود کی
انتہا نہیں یعنی اسے عدم کا لاحق ہونا محال ہے اور
یہی اس کے ابدی ہونے کا معنی ہے۔(المعتقد المنتقد،ص 17،18،رضا اکیڈمی،ممبئی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟