Allah Pak Ke Liye Farmate Hain Kehna Kaisa ?

اللہ پاک کے لئے، فرماتے ہیں، کرتے ہیں وغیرہ الفاظ کہنا

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-1460

تاریخ اجراء: 26رجب المرجب1445 ھ/07فروری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اللہ پاک کے لیے (*فرماتے ہیں ، کرتے ہیں ، وغیرہ*) اس طرح کے الفاظ بولنے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اللہ تعالی کے لیے جمع کے صیغے (مثلاً فرماتے ہیں )استعمال کرنا، جائز ہے البتہ بہتر ہے کہ اس کے لیے واحد کے صیغے استعمال کیے جائیں ۔

   فتاویٰ رضویہ میں اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں ہے :’’حرج نہیں، اور بہتر صیغۂ واحد ہے کہ واحد احد کے لیے وہی انسب ہے۔“(فتاوی رضویہ ،جلد:11،صفحہ:207،رضا فاؤنڈیشن،لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم