مجیب: عبدالرب شاکرعطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-776
تاریخ اجراء: 03ذیقعدۃالحرام1443
ھ/03جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سلام میں یہ
شعر کہنا "امتی کیا خود خدا شیدا ہے تمہارا"کیسا
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سوال میں بیان
کردہ شعر پڑھنا ہرگز جائز نہیں
کہ اس شعرمیں اللہ تعالی کے
لئے " شیدا"کالفظ استعمال کیاگیاہے اور"شیدا"کے
معانی لغت میں یہ بیان
ہوئے :"آشفتہ ،فریفتہ،مجنون،عشق میں ڈوباہوا،عاشق"اوراللہ
تعالی ان سب سے منزہ وپاک ہے لہذا یہ
شعر ہرگز نہ پڑھا جائے۔فتاوی شارح بخاری میں
ہے"(اللہ تعالی) کو شیدائے محمد کہنا بھی جائز نہیں
کہ اس میں معنی سوء کا احتمال ہے۔شیدا کا معنی
آشفتہ ، فریفتہ ، مجنون،عشق میں ڈوبا ہوا،عاشق ہے۔ اللہ تعالی
ان تمام باتوں سے منزہ ہے۔"(فتاوی شارح بخاری،ج 1، ص 141،
مکتبہ برکات المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟