مجیب:مولانا محمدنور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-578
تاریخ اجراء: 21رجب المرجب 1443ھ/23فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
انگریزی میں قرآنِ پاک کے ترجمے میں اللہ پاک کے نام کی جگہ پروناون (pronoun) جیسے HE استعمال کرنے کے متعلق سوال ہے کہ He لفظ تو مرد (male) کے لیے استعمال ہوتا ہے، تو کیا اس لفظ کا استعمال اللہ پاک کے لیے کرنا درست ہے؟ برائے کرام تفصیل سے جواب ارشاد فرما دیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مذکر ہونااور مؤنث ہونا، حیوان کی صفات وجنسیں ہیں،جبکہ اللہ تعالی جنس ہونے سے پاک ہے۔مذکر کا صیغہ چونکہ افضل ہے، ا س لئے اعلی وافضل کے لئے اسی صیغہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔اور اللہ تبارک وتعالی نے قرآن کریم میں جہاں جہاں صیغے وضمیرکے ذریعے اپنا تذکرہ فرمایا ہے، وہاں مذکر کا صیغہ ہی استعمال فرمایا ہے۔جیسے سورہ فاتحہ میں (ایاک نعبدوایاک نستعین)میں "ک"پرزبرہے اوریہ مذکرکی ضمیرہے اورسورہ اخلاص میں (قل ھواللہ احد)میں "ھو"مذکرکی ضمیرہے۔اورسورہ اخلاص میں (لم یلدولم یولد)یہ مذکرکے صیغے ہیں ۔لہذا انگلش میں اللہ تعالی لے لیے بطور ضمیر He کالفظ استعمال کرنا درست ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟