مجیب:مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2856
تاریخ اجراء: 02محرم الحرام1445 ھ/09جولائی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی یہ کہے کہ "اللہ جب بھی دیتا ہے چھپر
پھاڑ کر دیتا ہے " تو ایسا کہنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سوال میں مذکور جملہ کہنا شرعا جائز
ہے۔ یہ جملہ محاورتا ًبولا جاتا ہے ،جس کا معنی یہ ہے کہ اللہ پاک
کسی کو بےوسیلہ اور ظاہری سبب کے بغیر خلافِ توقع بھی رزق عطا فرماتا ہے۔ اس میں "جب
بھی" کا حصر بطورِ مبالغہ ہے کہ
عام حالات میں وہ وسیلہ و کوشش کے ساتھ رزق عطا فرماتا ہے، مگر وہ اپنے فضل سے بہت سوں کو بے وسیلہ و
خلاف توقع بھی رزق عطا فرماتا ہے۔
فیروز
اللغات میں ہے”چھپر پھاڑ کر دینا: (محاورہ)بےوسیلے رزق پہنچانا
۔ اس جگہ سے دلانا جہاں سے اُمید نہ ہو۔ گھر بیٹھے
دینا۔ "(فیروز اللغات، صفحہ 550، فیروز سنز،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟