Allah Dekh Raha Hai Ye Jumla Bolna Kaisa ?

"اللہ دیکھ رہا ہے" یہ جملہ بولنے کاحکم

مجیب:مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2874

تاریخ اجراء: 06محرم الحرام1446 ھ/13جولائی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   "اللہ دیکھ رہا ہے"کہنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بالکل درست ہے،اورحقیقت پرمبنی ہے ۔بےشک وہ ہرموجودکودیکھ رہاہے۔ ہاں! اس کادیکھناآنکھ کے ذریعے نہیں ہے کہ وہ اعضاء اورجسم سے پاک ہے ۔

   اللہ عزوجل  ارشادفرماتاہے﴿ اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ﴾ترجمہ کنز العرفان:بیشک تمہارا رب یقینا دیکھ رہا ہے۔"

ورۃ الفجر،پ30،آیت14)

   مزیدقرآن پاک میں ارشادخداوندی ہے " (اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰى)ترجمہ کنزالایمان:کیانہ جاناکہ اللہ دیکھ رہاہے۔(سورۃ العلق،پ30،آیت13)

   بہارشریعت میں ہے " حیات، قدرت، سننا، دیکھنا ، کلام، علم، اِرادہ  اُس کے صفاتِ ذاتیہ ہیں، مگر کان، آنکھ، زبان سے اُس کا سننا، دیکھنا، کلام کرنا نہیں، کہ یہ سب اَجسام ہیں اور اَجسام سے وہ پاک۔ ہر پست سے پست آواز کو سنتا ہے، ہر باریک سے باریک کو کہ خُوردبین سے محسوس نہ ہو وہ دیکھتا ہے، بلکہ اُس کا دیکھنا اور سننا انہیں چیزوں پر منحصر نہیں، ہر موجود کو دیکھتا ہے اور ہر موجود کو سنتا ہے۔"(بہارشریعت،ج01،حصہ01،ص07،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم