مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتوی نمبر:
WAT-470
تاریخ اجراء: 21جمادی الاخری1443ھ/25جنوری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اہل بیت کومعصوم جانناکفرتونہیں
ہے لیکن یہ عقیدہ،اہلسنت کے متفقہ عقیدے کےخلاف ہے ،اگرکسی
شخص کاکوئی کفریہ عقیدہ نہ ہو،وہ صرف اہل بیت کومعصوم
مانتاہوتووہ اہل سنت سے خارج اورگمراہ وبدمذہب ہے اوراگراس کے ساتھ ساتھ اس کاکوئی
کفریہ عقیدہ بھی ہوتواس پراس عقیدے کے اعتبارسے کفرکاحکم
ہوگا۔ امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن ارشاد
فرماتے ہیں:’’اجماعِ اہلسنت ہے کہ بشر میں انبیا ء علیہم
الصلاۃ والسلام کے سواکوئی معصوم نہیں،جو دوسرےکو معصوم مانے
اہلسنت سے خارج ہے۔‘‘(فتاوی رضویہ ،جلد14،صفحہ187، رضافاؤنڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟