مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1852
تاریخ اجراء:07محرم الحرام1445ھ/26جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عالم الخلق سے کیا مراد ہے اس کی وضاحت کردیں ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عالم
خلق سے مرادوہ چیزیں ہیں ،جومادہ سے پیداہوتی ہیں
جیسے انسان،حیوان،نباتات ،جمادات،زمین وآسمان وغیرہاکہ
نطفہ وتخم وعناصر سے بنے ہیں چنانچہ
فتاوی رضویہ
میں ہے” عالم دوہیں: عالم امروعالم خلق۔(
اَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَ الْاَمْرُؕ -تَبٰرَكَ
اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ)(سن
لو اسی کے ہاتھ ہے پیدا کرنا اور حکم دینا بڑی برکت والا
ہے اللہ رب سارے جہان کا)(پارہ 8،سورۃ
الاعراف،آیت 54)
عالم خلق وہ چیزیں
جومادہ سے پیداہوتی ہیں جیسے انسان، حیوان، نباتات،
جمادات، زمین وآسمان وغیرہاکہ نطفہ وتخم وعناصر سے بنے ۔اورعالم
امروہ جوصرف امرکن سے بنا، اس کے لئے کوئی مادہ نہیں جیسے
ملائکہ وارواح وعرش ولوح وقلم وجنت وناروغیرہ۔(فتاوی
رضویہ،ج 26،ص 600،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟