7 Sala Bache Ka Kufar o Imaan

سات سالہ بچے کا کفر و ایمان

فتوی نمبر:WAT-221

تاریخ اجراء:04ربیع الآخر 1443ھ/10نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سات سال کا بچہ جس کے والدین کافر ہوں اس کے بارے میں کیا نظریہ ہونا چاہیے کہ وہ مسلمان ہے یا کافر ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سات سال کا بچہ سمجھدار ہوتا ہے اور سمجھدار بچے کا اسلام و کفر معتبر مانا جاتا ہے، اگرچہ وہ نابالغ ہے ، لہذاکافر والدین کا سات سالہ بچے اگر اسلام قبول کر لے تو مسلمان مانا جائے گا اور اگر کفر کرے تو کافر شمار ہوگا ، اور اگر اس سے اسلام و کفر کچھ ظاہر نہ ہو اور اس کے والدین دونوں کافر ہوں تو بھی اسے حکم کفر شامل اور وہ کافر شمار  ہوگا ، البتہ اس کے والدین میں سے کوئی ایک مسلمان ہو تو ایسی حالت میں بچہ مسلمان کے تابع ہوگا اور مسلمان شمار کیا جائے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم