صحابہ میں خلیفہ اول کون ہیں؟ |
||
مجیب:مفتی قاسم صآحب مدظلہ العالی |
||
فتوی نمبر: Pin-5512 |
||
تاریخ اجراء:09جمادی الاولی1439ھ27جنوری2018ء |
||
دارالافتاء اہلسنت |
||
(دعوت اسلامی) |
||
سوال |
||
کیا فرماتے
ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے
میں کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
پہلے خلیفہ
ہیں یا حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ؟ اور اس بارے
میں امام اہلسنت، امام احمد رضا خان علیہ
الرحمۃ کیا فرماتے
ہیں؟ |
||
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
||
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
||
اہلسنت و جماعت کا اجماعی
عقیدہ یہ ہے کہ انسانوں
میں سے انبیاء اور
مرسلین علیہم السلام کے بعد حضرت سیدنا
صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی سب سے
افضل اور نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی خلافت کے
حقدار ہیں، پھر حضرت سیدنا فاروق اعظم، پھرجمہور اہلسنت کے
نزدیک حضرت سیدنا عثمان غنی اور پھر حضرت سیدنا
علی المرتضیٰ ہیں ( رضوان اللہ علیہم
اجمعین)۔ ان کی خلافت بر ترتیب فضیلت ہے،یعنی جو عند اللہ افضل
و اعلیٰ تھا ،وہی
خلافت پاتا گیا۔ حضرت سیدنا
صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی افضلیت و خلافت پر کثیر دلائل موجود ہیں،
جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: اللہ عزوجل قرآن
کریم میں ارشاد فرماتا ہے : ﴿ وَعَدَ اللہُ
الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمْ وَ عَمِلُوا
الصّٰلِحٰتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّہُمۡ فِی الْاَرْضِ
کَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبْلِہِمْ وَ لَیُمَکِّنَنَّ لَہُمْ
دِیۡنَہُمُ الَّذِی ارْتَضٰی لَہُمْ وَ
لَیُبَدِّلَنَّہُمۡ مِّنۡۢ بَعْدِ خَوْفِہِمْ
اَمْنًا
یَعْبُدُوۡنَنِیۡ لَا یُشْرِکُوۡنَ
بِیۡ شَیْـًٔا
وَ مَنۡ کَفَرَ بَعْدَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ
الْفٰسِقُوۡنَ﴾ ترجمہ: اللہ نے وعدہ دیا ان کو جو تم میں سے
ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ ضرور انہیں زمین
میں خلافت دے گا، جیسی ان سے پہلوں کو دی اور ضرور ان
کے لیے جما دے گا ،ان کا وہ دین جو ان کے لیے پسند
فرمایا ہے اور ضرور ان کے اگلے خوف کو امن سے بدل دے گا۔
میری عبادت کریں میرا شریک کسی کو نہ
ٹھہرائیں اور جو اس کے بعد ناشکری کرے ،تو وہی لوگ بے حکم
ہیں۔‘‘ ( پارہ 18،
سورۃ النور، آیت 55) اس آیتِ
کریمہ کے تحت تفسیر خازن میں ہے: ’’ وفي الآية دليل
على صحة خلافة ابي بكر الصديق والخلفاء الراشدين بعده، لان في ايامهم كانت
الفتوحات العظيمة وفتحت كنوز كسرى وغيره من الملوك، وحصل الامن والتمكين وظهور
الدين عن سفينة ‘‘ ترجمہ: اس آیت کریمہ میں حضرت ابو بکر
صدیق رضی اللہ عنہ
اور آپ کے بعد ہونے
والے خلفائے راشدین کی خلافت پر دلیل ہے، کیونکہ ان کے
زمانے میں عظیم فتوحات ہوئیں اور کسرٰی
وغیرہ ملوک کے خزائن مسلمانوں کے ہاتھ آئےاور امن و تمکین اور
دین کا غلبہ حاصل ہوا ۔‘‘ ( تفسیر خازن، پارہ 18، سورۃ
النور، تحت آیت 55، جلد 3، صفحہ 360، مطبوعہ پشاور) ایک اور مقام
پہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ
سَیُجَنَّبُہَا الْاَتْقَی﴾ ترجمہ: اور بہت اس
سے دور رکھا جائے گا ،جو سب سے بڑا پرہیزگار ۔‘‘ ( پارہ 30، سورۃ
اللیل، آیت 17) اس آیت
کریمہ کے تحت تفسیر کبیر میں ہے: ’’اجمع المفسرون منا
علی ان المراد منہ ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ‘‘ ترجمہ: ہمارے
مفسرین کا اس بات پر اجماع ہے کہ یہاں اتقی سے مراد
سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں ۔‘‘ ( تفسیر
کبیر، پارہ 30، سورۃ اللیل، تحت آیت 17، جلد 31، صفحہ
187، مطبوعہ بیروت) جامع ترمذی
میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’لا
ینبغی لقوم فیھم ابو بکر ان یؤمھم غیرہ‘‘ ترجمہ:
کسی قوم کو زیب نہیں دیتا کہ ابو بکر کی
موجودگی میں کوئی اور امامت کرے ۔‘‘ ( جامع ترمذی، ابواب المناقب، باب مناقب ابی بکر
الصدیق رضی اللہ عنہ، جلد 2، صفحہ 208، مطبوعہ کراچی) اس کے تحت
مرقاۃ المفاتیح میں ہے: ’’ وفيه دليل على انه
افضل جميع الصحابة، فاذا ثبت هذا فقد ثبت استحقاق الخلافة‘‘ ترجمہ: اس
حدیث میں دلیل ہے کہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
جمیع صحابہ
کرام سے افضل ہیں، پھر جب افضلیت ثابت ہو گئی، تو خلافت کا
حقدار ہونا بھی ثابت ہو گیا ۔‘‘ ( مرقاۃ المفاتیح، کتاب المناقب، باب مناقب ابی
بکر رضی اللہ عنہ، جلد 11، صفحہ 182، مطبوعہ کوئٹہ) جامع ترمذی
اور المستدرک میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اقتدوا بالذین من بعدی ابی بکر وعمر‘‘ ترجمہ:
میرے بعد ابو بکر و عمر ( رضی اللہ عنہما) کی
پیروی کرنا۔‘‘ ( جامع ترمذی، ابواب
المناقب، باب مناقب ابی بکر الصدیق رضی اللہ عنہ، جلد2، صفحہ
207، مطبوعہ کراچی)
2 ( صحیح البخاری، ابواب المناقب، باب فضل ابی بکر
بعد النبی صلی اللہ علیہ وسلم، جلد 1، صفحہ 516، مطبوعہ کراچی) اسی
میں ہے،حضرت محمد بن حنفیہ رضی اللہ عنہ
فرماتے ہیں:
میں نے اپنے والد گرامی ( حضرت علی المرتضیٰ
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟
|